۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ امین شہیدی

حوزہ/یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ    فروری بھارت کےجموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کا دن  ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ    فروری بھارت کےجموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کا دن  ہے جسےتاریخ میں مزاحمت کی علامت کےطور پر یاد رکھا جائے گا۔۵ فروری ۱۹۹۰ کو شروع ہونے والی کشمیر ی عوام کی تحریکِ آزادی  کو کچلنے کے لئے بھارتی حکومتوں نے مختلف ہتھکنڈے آزمائے لیکن یہ تحریک آج بھی اسی ولولے کے ساتھ جاری ہے  اورجدید ہتھیاروں سے لیس ایک لاکھ سے زائد بھارتی فوج کشمیری عوام  کے جذبہ حریت کے سامنے بےبس اور ناکام ہوگئی ہے۔  جموں و کشمیر کی خودمختار حیثیت کو ختم کرنے  اور شہری قانون کے متنازع بل کی منظوری کے بعداقوامِ عالم پر بھارتی جنتا پارٹی کی متعصب پالیسی آشکار ہوگئی ہے اور نریندر مودی بطور سیاسی رہنمابھارتی  عوام پر اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔ ان غیرمتوازن اقدامات نے تحریکِ آزادی کشمیر  کوایک نیا رُخ دیا ہےاور یہ تحریک اپنے ہدف سے قریب تر ہوتی نظر آرہی ہے۔ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کی مقاومتی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے  اور ان کی   کامیابی کے لئے دعاگوہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .